Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان حکومت مخالف معاملات پر مفاہمت، کمیٹی تشکیل

دونوں جماعتوں میں قربتیں بڑھنے لگیں؟
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 09:26pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے حکومت مخالف جذبات کے تحت وفاقی اتحادی حکومت کے خلاف متحد ہونے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچ گئے ہیں، جس پر عمران خان نے سربراہ جے یو آئی کے تحفظات دُور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، ان کا پیغام مولانا فضل ا لرحمٰن تک پہنچا دیا گیا ہے۔

میں انتقام کی سیاست کرنے اور دل میں کینہ و بغض رکھنے والا بندہ نہیں، نواز شریف

دعوے کے مطابق عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن سے مل کر معاملات طے کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا کہہ دیا ہے، کمیٹی متفقہ حکمت عملی طے کرے گی اور اس مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کریں گے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر مقرر

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان متفقہ حکمت عملی کے لیے احتجاجی تحریک سمیت دیگر نکات پر پہلے اتفاق رائے کیا جائے گا، اور طے پانے کی صورت میں مولانا فضل الرحمٰن اور عمران خان دستخط کریں گے۔

imran khan

Molana Fazal ur Rehman