Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے نریندر مودی کو اب تک مبارک باد کیوں نہیں دی؟

بھارتی میڈیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگا، پاکستان کہتا ہے معاملات کے حتمی شکل اختیار کرنے کا انتظار ہے
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 09:27pm

حالیہ عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سربراہی میں قائم اتحاد کی فتح پر دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات کا تانتا بندھا ہوا ہے مگر پاکستان نے اب تک نریندر مودی کو مبارک نہیں دی۔ اس پر بھارتی میڈیا کو بھی پریشانی سی لاحق دکھائی دیتی ہے۔

معروف بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان کی طرف سے نریندر مودی کو اب تک مبارک باد کیوں نہیں دی گئی۔

پاکستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مودی کو مبارک باد دنیا ابھی قبل از وقت ہے کیونکہ معاملہ ابھی ”ناپختہ“ ہے۔

ساتھ ہی ساتھ پاکستان نے، جیسا کہ انڈیا ٹوڈے نے لکھا ہے، دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ خطے میں کشیدگی ختم ہو۔ اس سلسلے میں پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے ریمارکس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بحالی کے حوالے سے مذاکرات کو 2019 میں اس وقت جھٹکا لگا جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے اُسے اپنا حصہ بنالیا۔ 5 اگست 2019 کے اس اقدام کے جواب میں پاکستان نے بات چیت روک دی۔ تب سے اب تک دوطرفہ معاملات سردمہری کا شکار رہے ہیں۔

نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ عام انتخابات میں لوکھ سبھا کی 293 نشستیں حاصل کی ہیں۔ نریندر مودی ممکنہ طور پر اتوار کو مسلسل تیسری بار وزیرِ اعظم منتخب ہوجائیں گے۔

MODI AWAITS GREETINGS FROM PAKISTAN

INDIAN MEDIA SECULATES

PAKISTAN WATCHING EAGERLY

MODI TO GET THIRD TERM