Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشری بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر 3 اعتراض عائد

بشریٰ بی بی نے ضمانت پر رہائی کی استدعا بھی کر دی
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 09:26pm

بشری بی بی نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کردی، تاہم رجسٹرار آفس نے اس درخواست پر اعتراضات عائد کردئے۔

بشری بی بی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا بھی کر دی۔

سول کورٹ نے بشریٰ بی بی کو کیس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بشری بی بی کی سیشن کورٹ میں بھی سزا معطلی کی درخواست زیر التوا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سزا معطلی کی درخواست کو سن کر اس پر جلد فیصلہ کیا جائے۔

تاہم، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ دائری برانچ نے تین اعتراضات عائد کردئے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر کہا کہ سیشن کورٹ میں سزا معطلی زیرا لتوا ہے، تو درخواست ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہوسکتی ہے؟ درخواست میں ماتحت عدالت کے کونسے آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے؟ اور دوعدالتوں سے ایک ہی قسم کا ریلیف کیسے لیا جاسکتا ہے؟

bushra bibi

Iddat Nikah Case