Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا چالان کرنے والے ٹریفک اہلکار معطل

ٹریفک پولیس نے وجہ کیا بتائی؟
شائع 08 جون 2024 01:19pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کا چالان کرنے والے دو ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے دونوں اہلکاروں کی معطلی کا نوٹفکیشن جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی کو 500 روپے کا جرمانہ کیا تھا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی نے ٹریفک اہلکاروں کی بدسلوکی شکایت کی تھی، بداخلاقی پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شیر علی آفریدی نے بتایا کہ ٹریفک اہلکار نے رکنے کا اشارہ دیا تو گاڑی روک دی، میرے بھائی نے ٹریفک اہلکاروں کوبتایا کہ یہ ایم پی اے ہیں، بات شروع ہوتے ہی ٹریفک اہلکار نے مجھے نامناسب الفاظ کہے اور میرے ساتھ شدید بدسلوکی کی۔

واضح رہے کہ شیرعلی آفریدی پی کے 77 سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

Traffic Challan

Sher Ali Afridi