Aaj News

جمعرات, جولائ 04, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

گارڈ کے ہاتھوں کچرا چننے والے لڑکے کا قتل: کچرا نہ اٹھانے پر صمد کو گولی ماری، بھائی

ہمیں انصاف چاہئے ملزم سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کیا جائے، امیر احمد
شائع 08 جون 2024 01:00pm

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے 16 سالہ کچرا چننے والے لڑکے کی ہلاکت پر اس کے بھائی امیر احمد کا کہنا ہے کہ گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر ہوئی تلخ کلامی کے بعد صمد کو گولی ماری۔

امیر احمد نے بتایا کہ میرا بھائی صمد والد کے ساتھ کچرا اٹھانے گیا تھا، والد جمعہ کی نماز پڑھنے گئے تو صمد ان کا انتظار کر رہا تھا، سکیورٹی گارڈ رمضان نے صمد کو کچرا اٹھانے کا کہا، صمد نے کہا کہ رک جاؤ تھوڑی دیر میں اٹھا رہا ہوں، جس پر سکیورٹی گارڈ نے بھائی کو گالی دی، اس دوران تلخ کلامی ہوئی جس پر گارڈ نے صمد کو گولی ماردی اور فرار ہو گیا۔

امیر احمد نے کہا کہ میں دوسرے ایریا میں کچرا اٹھا رہا تھا، مجھے ایک بندے نے اطلاع دی۔

امیر احمد کا کہنا ہے کہ ہم نو بہن بھائی ہیں، صمد تیسرے نمبر پر تھا، صمد 7 سال سے والد کے ساتھ کچرا اٹھانے کا کام کر رہا تھا۔

امیر احمد نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف چاہئے ملزم سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کیا جائے۔

karachi

Security Guard Firing