Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کی حرکت پر چین برہم، وارننگ دے دی

تائیوان کے صدر کی طرف نریندر مودی کو مبارک بار پر چین کا شدید ردعمل، امریکا بھی اکھاڑے میں کود گیا
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 01:25pm

چین نے بھارت کے عام انتخابات میں فتح پر تائیوان کے صدر لائی چِنگ تے کی طرف سے نریندر مودی کو مبارک دیے جانے پر اور پھر بھارتی قیادت کی طرف سے اس کا جواب دیے جانے پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ چینی قیادت کا کہنا ہے کہ ’ون چائنا‘ پالیسی کے تحت تائیوان کو الگ ملک کا درجہ نہیں دیا جاسکتا۔

چینی قیادت نے نریندر مودی سمیت پوری بھارتی قیادت کو انتباہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کی طرف سے مبارک باد کا سرکاری سطح پر جواب نہ دے کیونکہ اس کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔

نریندر مودی کو مبارک باد دینے کے حوالے سے چین اور تائیوان کے درمیان آن لائن مناقشہ شروع ہوچکا ہے۔ تائیوانی قیادت چینی حکومت کو لتاڑ رہی ہے اور چینی قیادت کا کہنا ہے کہ تائیوان کو بھارتی انتخابات میں فتح کے حوالے سے مودی کو مبارک باد دینے کا حق نہیں۔

یہ معاملہ اس لیے بھی دلچسپ شکل اختیار کرگیا ہے کہ نریندر مودی کو تائیوان کے صدر کی مبارک باد سے پیدا ہونے والے اکھاڑے میں امریکا بھی کود گیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان نے اگر نریندر مودی کو مبارک باد دی ہے تو اس میں چینی قیادت کو سیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں کہ یہ دو ملکوں کے درمیان کا معاملہ ہے، اس کا چین سے کوئی تعلق نہیں۔

چین نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ امریکی قیادت اس معاملے سے دور رہے کیونکہ تائیوان باغی صوبہ ہے جو ہر اعتبار سے چین کا حصہ ہے۔

CHINA IRKED

TAIWAN CONGRATULATES MODI

US ALSO REACTS