Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر مقرر، اسپیکر نے منظوری دیدی

سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا تھا
شائع 23 جون 2024 04:45pm

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا تھا۔

قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب نے آٹھ جون کو قومی اسمبلی میں بطور پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کے نام کا اعلان کیا تھا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر ہوں گی، جبکہ زین قریشی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے، احمد چٹھہ بھی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بھی زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے چار نام تجویز کیے تھے، جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ شامل تھے۔

National Assembly

Zartaj Gul

Sunni Ittehad Council

Parliamentary Leader