Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہتک عزت بل: قائم مقام گورنر پنجاب نے موقع سے ناجائز فائدہ اٹھایا، حسن مرتضیٰ

لگتا ہے ن لیگ گورنر سردار سلیم حیدر کے بیرون ملک جانے کے انتظار میں تھی، حسن مرتضیٰ
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 09:29pm

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ کا کا کہنا ہے کہ ہتک عزت بل کی منظوری عجلت میں دی گئی ہے، قائم مقام گورنر پنجاب نے موقع سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اتنی عجلت کے اثرات اچھے نہیں ہوں گے، بہتر ہوتا کہ ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہتک عزت بل کو صحافت اور آزادی اظہارِ رائے پر قدغن سمجھتی ہے۔

پلوشہ سے گرما گرمی، شبلی فراز نے چئیرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا

انہوں نے کہا کہ قائم مقام گورنر پنجاب نے موقع سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے، لگتا ہے ن لیگ گورنر سردار سلیم حیدر کے بیرون ملک جانے کے انتظار میں تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شروع دن سے اس بل پر تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے۔

ہتک عزت قانون پنجاب حکومت کو مہنگا پڑ گیا، صحافیوں کا سیاسی سرگرمیوں کی کوریج نہ کرنے کا فیصلہ

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی قیادت کا بدترین میڈیا ٹرائل کیا گیا مگر پیپلزپارٹی نے کبھی صحافت پر نقب نہیں لگائی۔

Pakistan People's Party (PPP)

Punjab Defamation Bill 2024

Syed Hasan Murtaza