’اور باورچیوں نے میدان مار لیا‘
برطانیہ کے امیگریشن قوانین میں ترامیم کا سب سے زیادہ فائدہ بھارتی باشندوں کو پہنچا ہے۔ تارکینِ وطن کی آمد روکنے کے لیے متعارف کرائی جانے والی ترامیم کے نتیجے میں باورچیوں نے ہائی ٹیک ورکرز کو پچھاڑ دیا ہے۔
برطانیہ کو اس وقت مختلف شعبوں میں افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں مہارت رکھنے والوں کو بھی خوش آمدید کہا جارہا ہے تاہم چند ایک روایتی شعبوں میں ملازمت کے مواقع زیادہ ہیں۔
ہنرمند افراد کو دیے جانے والے ویزوں کا بڑا حصہ تربیت یافتہ شیف (باورچی) لے اُڑے ہیں۔ اِن میں بھی بھارتیوں کا حصہ 25 فیصد سے زیادہ ہے۔
ٹیک ورکرز اور ہائی ٹیک ورکرز کو جاری کیے جانے والے ویزوں میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری طرف تربیت یافتہ شیفز کو جاری کیے جانے والے ویزوں میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
فائنانشل تائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق شیف کی کیٹیگری میں پہلے تین ماہ کے دوران 22 فیصد ویزے بنگلہ دیشیوں اور 21 فیصد پاکستانیوں کو ملے ہیں۔
Comments are closed on this story.