Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی فوجی کی خواجہ سرا اہلیہ کی مقابلہ حسن میں کامیابی پر صارفین حیران

سوشل میڈیا صارفین کو یہ کامیابی ایک آنکھ نہیں بھائی ہے
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 05:37pm

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔

حال ہی میں امریکی فوجی اور ان کی خواجہ سرا اہلیہ نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے پر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

امریکی فوجی کی اہلیہ اور خواجہ سرا بیلی اینی کینیڈی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب جنہوں نے مس میری لینڈ امریکا کا تائٹل اپنے نام کر لیا۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق بیلی اینی پہلی خواجہ سرا ہیں جو کہ مس میری لینڈ منتخب ہوئی ہیں۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیران کن بات یہ تھی کہ خواجہ سرا شادی شدہ ہے۔

l.

محبوبہ نے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر اس کے بھائی سے شادی کر لی، انجام کیا ہوا؟

مس میری لینڈ منتخب ہونے پر بیلی کا کہنا تھا کہ وہ دیگر مدمقابل حیسناؤں کے رویے سے متاثر ہوئی تھیں، جبکہ اب بیلی مس امریکہ کے تائٹل کے لیے پُر امید ہیں، جو کہ رواں سال 4 اگست کو ہونے جا رہا ہے۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ بیلی کینیڈی

بیلی کا کہنا تھا کہ اسے اس مقابلے میں حصہ لینے پر کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی، بلکہ اسے دیگر مدمقابل حیسناؤں سے حوصلہ ملا ہے۔

جبکہ دی ایڈووکیٹ کے مطابق کینیڈی پہلی خواجہ سرا ہیں جنہیں مس میری لینڈ کا خطاب ملا ہے جبکہ وہ اس حوالے سے بھی پہلی خواجہ سرا ہیں جن کے شوہر امریکی فوجی اور میرین میں ہیں۔

جبکہ دونوں کی شادی کو 1 سال سے بھی کم عرصہ ہوا ہے۔ تاہم خطاب ملنے کے باوجود ڈیلی میل کے مطابق کینیڈی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور نفرت انگیز جملوں کا سامنا ہے۔

Transgender

America

Army Officer

Love Marriage

miss maryland