Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک ایم ایم ون سیٹلائٹ زمینی مدار میں پہنچ گیا

چین کی مدد سے سیٹلائٹ لانچ کیا گیا تھا
شائع 08 جون 2024 10:22am
تصویر بذریعہ: سپارکو
تصویر بذریعہ: سپارکو

پاکستان کے دوسرے مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمینی مدار میں کامیابی سے پہنچ گیا ہے، سیٹلائٹ 5 جون کو منزل تک پہنچی ہے۔

پاکستان اسپیس اور اپر اٹماسفئیر کمیشن (سپارکو) کی جانب سے اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے، جس میں تصدیق کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون زمین سے 38 ہزار 786 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے، جبکہ زمینی مدار کے 38 اعشاریہ 2 ایسٹ میں موجود ہے۔

مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے شمسی پینل نے کام کرنا شروع کر دیا ہے، ترجمان سپارکو کے مطابق کئی ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس سے سیٹلائٹ کی صورتحال کے بارے میں جانچا گیا ہے۔

پاک ایم ایم ون ایک جیو اسٹیشنری سیٹلائٹ ہے جو کہ جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

جس کی وجہ سے سیٹلائٹ مواصلاتی سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا جبکہ ملک کے صارفین کے لیے بھی مددگار ثابت ہو سکے گا۔

واضح رہے پاک ایم ایم ون 30 مئی کو چین کے ژی چیانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کی گیا تھا۔

china

satellite

suparco

paksat mm1