Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن پر حملہ، ملزم گرفتار

ڈنمارک میں دو دن بعد یورپی پارلیمںٹ کے انتخابات ہو رہے ہیں، گزشتہ ہفتے سلوواکیہ کے وزیر اعظم پر حملہ ہوا تھا
شائع 08 جون 2024 10:17am

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن پر دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک چوک میں ایک شخص نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں ڈینش وزیرِ اعظم محفوظ تو رہیں تاہم اُنہیں شدید صدمہ پہنچا۔

واضح رہے کہ یہ حملہ ڈنمارک میں یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات سے دو دن قبل ہوا ہے اس لیے یورپی یونین کے ارکان میں میڈیا نے اسے غیر معمولی کوریج دی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ میٹ فریڈرکسن نے اس حملے کے بعد بھی کلٹورویٹ چوک میں اپنے گارڈز کے ساتھ چہل قدمی جاری رکھی۔ اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو بھی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ڈنمارک کے وزیر ماحولیات میگنس ہیونِک نے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم کو اس حملے سے شدید ذہنی دھچکا لگا۔

DANNISH PM ATTACKED

METTE FREDRIKSON SHOCKED

SLOVAK PM ALSO ATTACKED