Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان بلے بازوں نے ورات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ایک اور حیران کن خبر
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 11:04am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں جہاں ایک اور سرپرائز دیکھا گیا، جس میں بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دے دی، وہیں اب افغان کھلاڑی بھی بھارتی ٹیم کے لیے پریشانی پیدا کر سکتے ہیں۔

رواں سال ہونے والے ٹورنامنٹ میں افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے میچ میں افغان بلے باز ابراہیم زادران اور رحمان اللہ گرباز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔

دونوں بلے بازوں کی پارٹنر شپ نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کے دوسرے پئیر بن گئے ہیں، جنہوں نے میچز میں 200 سے اوپر کی اننگز کی پارٹنر شپ مکمل کی۔

جمعے کے دن ہونے والے میچ میں افغانستان کے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم نے پارٹنرشپ میں 103 رنز کا اضافہ کیا تھا۔

ہمیں بولنگ اور مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا، بابر اعظم

افغان کھلاڑیوں کی جانب سے اس پارٹنر شپ کے بعد 2014 میں سب سے زیادہ 100 کی پارٹنر شپ کا ورات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل 2014 میں یہ اعزاز ورات کوہلی اور روہت شرما کے نام تھے، تاہم اب افغان بلے باز بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف گرباز نے 56 گیندوں پر 80 رنز جبکہ پارٹنر شب میں ابراہیم نے 41 گیندوں پر 44 رنز بنائے تھے۔

جبکہ نیوزی لینڈ میچ سے قبل افغان بلے باز رحمان اللہ گرباز نے یوگنڈا کے خلاف 75 رنز بنائے تھے، جبکہ ابراہیم نے 70 رنز بنائے تھے۔

virat kohli

rohit sharma

t20 world cup 2024

Afghanistan vs New Zealand

PARTNERSHIP