Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کا رویہ افسوسناک قرار دے دیا

قاسم سوری کے بھائی کا عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار
شائع 08 جون 2024 09:35am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل فیصلے کے خلاف اپیل کے معاملے پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قاسم سوری متعدد بار طلبی کے باوجود جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے دو بیٹوں سمیت 9 فراد گرفتار، معاملہ کیا ہے؟

حکم نامے میں کہا گیا کہ قاسم سوری کے بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔

سپریم کورٹ کا حکم نامے میں کہنا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ کا ایسا رویہ افسوسناک ہے۔

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما پر نامعلوم افراد کا تشدد

عدالت نے حکم دیا کہ قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار کوئٹہ کے اخبارات میں دیا جائے، قاسم سوری کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیا جائے۔

حکم نامے کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔

Supreme Court of Pakistan

Qasim Suri