Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سکیورٹی اہلکار کیلئے بالی وُڈ سے آفر آگئی

آفر معروف بھارتی گلوکار کی جانب سے دی گئی ہے
شائع 08 جون 2024 09:35am
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ ویڈیو اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ ویڈیو اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

حال ہی میں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی سمیٹنے والی کنگنا رناوت پر بھارتی ایئرپورٹ پر حملہ کا گیا تھا، جس کے بعد اب معروف بھارتی گلوکار تھپڑ مارنے والی پولیس اہلکار کے حق میں بول پڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں چندیگڑھ ائیرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کی خاتون اہلکار کے اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت پر تھپڑ مارنے پر انہیں معطل کیا گیا تھا۔

جس پر اب معروف بھارتی گلوکار وشال ددلانی کی جانب سے پولیس اہلکار کے حق میں پوسٹ کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کرتے ہوئے وشال کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی تشدد کا حامی نہیں ہوں، تاہم میں سی آئی ایس ایف کی خاتون اہلکار کا غصہ سمجھ سکتا ہوں۔

الیکشن جیتنے والی کنگنا رناوت کو سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ رسید کردیا

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ اگر سی آئی ایس ایف کی جانب سے کوئی قدم خاتون اہلکار کے خلاف اٹھایا گیا تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ایک اور نوکری اس کا انتظار کر رہی ہو اور وہ اسے قبول کرے۔

واضح رہے خاتون اہلکار کلوندر کور کی جانب سے بھارتی پنجاب میں کسانوں کے خلاف بیان دینے پر اداکارہ کو تھپڑ رسید کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی، جبکہ کئی بالی وُڈ ستارے اداکارہ کے حق میں بیاناتا دیتے دکھائی دیے ہیں۔

india

Kangana Ranaut

slapped by security

vishal dudlani