Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانیہ کے نظام صحت پر بڑا سائبر حملہ، ترقی یافتہ اسپتال کاغذی دور میں پہنچ گئے

سائبر حملے میں روسی گروپ ملوث ہوسکتا ہے، برطانوی حکام
شائع 08 جون 2024 08:52am
علامتی تصویر: بی بی سی
علامتی تصویر: بی بی سی

برطانیہ کے بڑے اسپتالوں پر سائبر حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اسپتالوں میں کاغذی ریکارڈ کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سائبر حملہ لندن میں نیشنل ہیلتھ سروسز کے اسپتالوں پر ہوا، جس کے بعد اسپتال مریضوں کے خون ٹیسٹ رزلٹ کمپیوٹر کے بجائے کاغذ پر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے پر مجبور ہوگئے۔

معروف امریکی جج کینسر میں مبتلا، روحانی تسکین کیلیے تبلیغ پر روانہ

سائبر حملے کے نتیجے میں ٹیسٹ اور خون کی تبدیلی جیسے پروسیجرز ملتوی کردیئے گئے، جبکہ کینسر کے آپریشن منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سائبر حملے میں روسی گروپ ملوث ہوسکتا ہے۔

اسرائیل کو 10 برس میں کتنے ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا

سائبر حملہ جن اسپتالوں پر کیا گیا ان میں این ایچ ایس، سینٹ تھامس اور کنگز کالج اسپتال شامل ہیں۔

Cyber Attack

National Health Service (NHS)