Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج کہاں ہوگی بارش اور کہاں سورج قہر ڈھائے گا؟

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی کہاں ریکارڈ ہوئی؟
شائع 08 جون 2024 08:33am

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہے گا، تاہم، محکمہ موسمیات کے مطابق مخلتف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، بالائی و وسطی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعے کو دادو اور سیہون میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، کوٹ ادو میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

بلوچستان کے علاقے بیلا، اوتھل اور کنراج میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو اور اورکزئی میں بھی تین روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Weather Updates

Rain in Pakistan