Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما پر تشدد، خاتون اسسٹنٹ کمشنر اور شوہر پر مقدمہ درج

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو علی امین گنڈا پور کی ہسپتال میں زخمی رہنما کی عیادت
شائع 08 جون 2024 02:02pm

پشاور میں عید گاہ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور حلقہ پی کے 73 سے سابق امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی ہوگئے۔

تشدد سے زخمی علی زمان ایڈووکیٹ کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2024“جمع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایل آر ایچ اسپتال کا دورہ کیا اور علی زمان کی عیادت کرتے ہوئے ان پر حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ علی زمان جیسے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے۔

علی زمان پر حملہ کی ایف آئی آر درج کی گئی تو اس میں میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سمیرا صبا، ان کے شوہر اور دیگر چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا، ۔ایف آئی ار میں دہشتگردی کی وفعات بھی شامل ہیں۔

مراد سعید کی دھماکے دار واپسی کیلئے سوات میں میدان سج گیا

تھانہ فقیر آباد میں مجروح علی زمان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی زمان نے بتایا کہ میں گھر جارہا تھا کہ علاقہ فقیر آباد میں ایک شخص نے میری گاڑی سے اپنی گاڑی ٹکرائی اور میرے گاڑی سے اترتے ہی اے سی سمیرا عباس کے شوہر نے مجھ پر تشدد کیا جبکہ دیگر گاڑیوں میں آئے افراد نے بھی باارادہ قتل مجھ پر تشدد کیا۔

علی زمان کے بیان اور ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ان سے موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں بھی لے گئے۔

انہوں نے پولیس کو دئے گئے بیان میں کہا کہ اے سی سمیرا صبا انتخابات میں میرے حلقے میں بطور آر او ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں۔ خاتون اے سی اور ان کے شوہر نے میرا مینڈیٹ چوری کیا جبکہ سمیرا صبا کے شوہر نے مجھ پر من گھڑت ایف آئی ار بھی درج کی تھیں اور اے سی کے شوہر نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھی۔

cm kpk

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Ali Zaman Advocate