Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، افغانستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست

افغان بولرز نے کیویز بلے بازوں کو اپنی نپی تلی اور گھومتی ہی گیندوں کے جال میں پھنسایا
شائع 08 جون 2024 08:04am

پاکستان کی امریکہ جیسی نوزائیدہ ٹیم سے شکست کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، جس میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد واپسی پر اعظم خان تماشائی سے الجھ گئے

نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

افغان بولرز نے کیویز بلے بازوں کو اپنی نپی تلی اور گھومتی ہی گیندوں کے جال میں پھنسایا۔

افغان بولرز فضل حق فاروقی اور راشد خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد نبی نے دو وکٹیں لیں۔

پاک امریکا میچ میں دھونی کی خفیہ انداز میں انٹری، تصاویر وائرل

افغانستان کی جانب سے رحمان اللّٰہ گرباز نے 80 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ابراہیم زردان 44 اور عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 22 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ فرگوسن ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

T20 World Cup

t20 world cup 2024

Afghanistan vs New Zealand