Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ججز نے سیاسی کمنٹ دیے، انہیں چاہیے قانون کے تقاضے پورے کریں اور فیصلہ دیں، رؤف حسن

کچھ ادارے قانون سے ماورا کردار ادا کر رہے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی
شائع 07 جون 2024 11:29pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عدالت میں ججز نے سیاسی کمنٹ دیے، ججز کو چاہیے قانون کے تقاضے پورے کریں اور فیصلہ دیں۔ سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ’ججز نے سیاسی کمنٹ دیے، جس چیز کی بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی ہے وہ یہ کیوں کر رہے ہیں‘؟

انھوں نے کہا کہ کچھ ادارے قانون سے ماورا کردار ادا کر رہے ہیں، تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے۔

رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ حکومت میں نہیں آسکتے تھے، ان سے بات کریں گے تو یہ ان سے ہی پوچھیں گے کہ کیا کریں تو کیوں نہ ہم خود ان سے ہی بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں :

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کے وکلاء نے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھادیے

ریاست مخالف پوسٹ : ایف آئی اے کی عمران خان سے ایک گھنٹے تفتیش، 16سوالات کئے

مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے رؤف حسن نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والی تین سیاسی جماعتوں سے بات چیت نہیں ہوگی، سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Rauf Hassan