کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کے حق میں کسانوں کا احتجاج کا اعلان
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت بھارت کے چندی گڑھ ائیرپورٹ پر خاتون کانسٹیبل سے تھپڑ کھانے کے بعد اور بھی زیادہ چرچوں کا حصہ بن گئی ہیں۔
وہیں بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں سیٹ جیتنے والی کنگنا رناوت کو تھپڑ رسید کرنے والی خاتون افسر کے حق میں بھارتی کسانوں نے پر امن احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
ایئر پورٹ پر تھپڑ پڑنے کے بعد کنگنا رناوت فلم انڈسٹری پر برس پڑیں
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے کسانوں کی جانب سے کانسٹیبل کلوندر کور کے حق میں موہالی میں 9 جون کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
احتجاجی ریلی کا مقصد بھارتی حکومت سے مطالبہ کرنا ہے کہ کلوندر کور کو ان کے عہدے سے ہٹانے اور نہ ان کے خلاف غیر ضروری کارروائی کرنا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر کے کسانوں نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی کانسٹیبل کلوندر کور کے حق میں موہالی کے مقام پر 9 جون کو احتجاجی ریلی نکالنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
دوسری جانب کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون کو سپورٹ کرنے کے لیے بھارتی گلوکار وشال ددلانی میدان میں آگئے۔ انہیں اس بات شبہ ہے کہ کہیں سیاستدان خاتون کانسٹیبل کو ان کے عہدے سے ہٹا نہ دیں۔
اس حوالے سے وشال ددلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو سے اسکین شاٹ لے کر اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی تشدد کی حمایت نہیں کی، مگر میں سی آئی ایس ایف کی خاتون اہلکار کے غصے کی وجہ کو سمجھ سکتا ہوں ، اگر اس خاتون اہلکار کیخلاف سی آئی ایس ایف نے کوئی بھی ایکشن لیا یا انہیں ان کے عہدے سے فارغ کیا تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ان کی دوسری نوکری ہو جسے وہ قبول کریں۔
Comments are closed on this story.