ویڈیو: مُردوں کی چیخ کی آواز پیدا کرنے والی موت کی سیٹی
مرُدوں کی چیخ کی خوفناک آواز والی سیٹی کی دریافت ہوئی ہے جسے اگر سن لیا جائے تو انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں۔
سیٹی سے ایسی آوازیں خارج ہوتی ہیں جیسے بہت سے لوگ تکلیف دہ آواز میں چیخ رہے ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک قدیم تہذیب کی باقیات سے ایسی سیٹی ملی ہے جو دراصل مُردوں کی چیخ سے مشابہہ آواز پیدا کرتی ہے۔
مذکورہ سیٹی کو ’Death Whistle‘ کا نام دیا گیا ہےجو امریکا کے جنوب میں واقع قدیم ازٹیک تہذیب سے دریافت ہوئی۔ سیٹی کو بجانے پر ایسی آواز آتی ہے جیسے ہزاروں لاشیں ایک ساتھ چیخ رہی ہوں۔
اس سیٹی کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اس کی آواز انسانی تاریخ کی خوفناک ترین آوازوں میں سے ایک ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ سیٹی ایک ہوائی دیوتا ’Ehecatl‘ کی عزت کرنے کے طور پر قربانی کی تقریبات کے دوران بجائی جاتی تھی۔
ماہرین آچار قدیمہ نے پہلے اس سیٹی کو ایک کھلونا سمجھا اور اس پر تحقیق کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی، مگر پندرہ سال بعد جب یہ سیٹی ایک سائنسدان کے ہاتھ لگی تو اس نے سیٹی کے سوراخ میں پھونک ماری جس سے خوفناک آواز پیدا ہوئی۔ تب سے ماہرین نے اس سیٹی کو موت کی سیٹی کا نام دیا۔
Comments are closed on this story.