Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بزرگ خاتون کے رقص نے سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ کھڑا کردیا

صارفین نے بزرگ خاتون ڈانسر کو اللہ سے توبہ کرنے کو کہا
شائع 07 جون 2024 08:36pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/لیلا الوزیرہ / ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/لیلا الوزیرہ / ویڈیو اسکرین گریب

برزگ خاتون کی رقص کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مراکش سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں زیر گردش ہے جس میں انہیں رقص کرتے دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے خاتون پر تنقید کی۔

مذکورہ خاتون کا یہ رقص مراکش میں ایک روایتی جشن کے موقعے پر سامنے آیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔

بعض صارفین نے بزرگ خاتون ڈانسر کو اللہ سے توبہ کرنے کو کہا ہے جب کہ کچھ صارفین نے ان کے لیے ہمدردی بھرے تبصرے بھی کیے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے رقص کرتی بزرگ خاتون سے متعلق کہا کہ ہوسکتا ہے خاتون چند پیسے کمانے کے لیے مجبوری میں ڈانس کر رہی ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے اپنا سر بھی ڈھانپا ہوا ہے اور عینک بھی پہن رکھی ہے۔

Morocco

Viral Clip

dance video

Old lady