Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک امریکا میچ میں دھونی کی خفیہ انداز میں انٹری، تصاویر وائرل

دھونی بھیس بدل کر پاکستان کا میچ انجوائے کرنے گراؤنڈ میں موجود ہیں، صارف
شائع 07 جون 2024 08:16pm

پاکستان اور امریکا کے مابین ڈیلاس میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں شائقین کرکٹ دھوکا کھا گئے۔ بھارتی کھلاڑی کو منفرد اندازمیں دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے ۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان میچ کے دوران جوں ہی کیمرہ ایک منفرد انداز اور لباس میں موجود شخص کے پاس رکا تو صارفین دنگ رہ گئے ۔

پاکستان بمقابلہ بھارت: یووراج سنگھ پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز میں شامل

سنسنی خیز میچ میں شائقین کرکٹ کو سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ہمشکل نے حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں ایم ایس دھونی کے ہم شکل کی لمبی داڑھی ہے، سفید ہیڈ اسکارف اور سفید کرتا پہنے ایک شخص پاک امریکا میچ سے لطف اندوز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم میں بڑا نام شامل

سوشل میڈیا پر اچانک ہی دھونی سے مشابہہ شخص کے چرچے ہونے لگے۔

دھونی کے مشابہہ اس شخص نے دھوپ کے چشمے بھی پہن رکھے ہیں، اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’دھونی بھیس بدل کر پاکستان کا میچ انجوائے کرنے گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

T20 World Cup