Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم میں بڑا نام شامل

روایتی حریف امریکا کے ناساؤ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہونگے
شائع 07 جون 2024 06:24pm

پاک بھارت میچ سے قبل ، قومی ٹیم میں مثبت تبدیلی سامنے آگئی ۔ آل راونڈرعماد وسیم انجری سےنجات پانےمیں کامیاب ہوگئے ہیں۔اب وہ مکمل فٹ ہیں اوربھارت کےخلاف اہم میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ٹریننگ سیشن کےدوران عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھےجس کے بعد انہوں نےاوول میں انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی بھی نہیں کھیلا تھا۔

ورلڈکپ کے ابتدائی معرکے میں بھی عماد وسیم کو آرام دیا گیا تھا تاہم امریکہ کےخلاف میچ سےپہلےساتھی کرکٹرزکےساتھ انہوں نےبھرپورپریکٹس کی تھی۔

ٹیم ذرائع نےاس بات کی تصدیق کی ہےکہ عماد وسیم اب فٹنس مسائل سےنجات پاچکے ہیں۔

T20 World Cup

Pakistan vs India