Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بوری بند لاشیں دینے، بھتہ لینے اور ٹارگٹ کلنگ کون کرتاتھا،سب کومعلوم ہے، شرجیل میمن

حکومت کوکراچی میں بڑھتی ٹارگٹ کلنگ کااحساس ہے، وزیراطلاعات سندھ
شائع 07 جون 2024 05:47pm

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن ایم کیو ایم بر برس اُٹھے کہا کہ ایم کیوایم نان ایشوپراپنی سیاست چمکارہی ہے، کسی کی زندگی سےبڑھ کرکچھ بھی نہیں ہے ۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کوبوری بندلاشیں کون دیتاتھا؟ بھتہ کون لیتاتھا،ٹارگٹ کلنگ کون کرتاتھا،سب کومعلوم ہے، پہلےایک دن میں 30 سے 40 جانیں جاتی تھیں، اب کراچی میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت کوکراچی میں بڑھتی ٹارگٹ کلنگ کااحساس ہے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آرہی ہے سیاست چمکانےکیلئےشعلہ بیانی نہ کی جائے، ایم کیوایم رہنماشعلہ بیانی کرتےہیں اورمعافی بھی مانگتےہیں، ایم کیوایم جان بوجھ کرماحول خراب کررہی ہے، لاشوں پرسیاست کرناایم کیوایم کا وطیرہ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس کی استعداد کار بڑھا رہےہیں سندھ میں سیف سٹی منصوبےکاایک فیزمکمل ہوچکا ہے ۔ نگراں حکومت ختم ہونےکےبعدجرائم میں کمی آئی ہے ۔ ایم کیوایم نےحیدرآبادواقعہ پربھی سیاست کی ہے ۔

MQM Pakistan

Sharjeel Memon

Pakistan People's Party (PPP)