Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنہری مستقبل کیلئے بیرون ملک جانیوالا وزیر آباد کا شہری ایجنٹ نے قتل کردیا، اہل خانہ

بھتیجا اور بھانجا ایجنٹ کے چنگل سے بھاگ کر پاکستان پہنچ گئے، اہل خانہ
شائع 08 جون 2024 12:50am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سنہری مستقبل کیلئے ترکیہ جانے والا وزیر آباد کا شہری وقار احمد ایجنٹ کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا، بھتیجا اور بھانجا ایجنٹ کے چنگل سے بھاگ کر پاکستان پہنچ گئے۔

تھانہ علی پورچٹھہ کے رہائشی وقار کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کے پیارے کو ترکیہ کے بارڈر پر قتل کیا گیا۔

اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ اسمگلر عثمان نے ترکیہ پہنچانے کے 6 ہزار ڈالر طلب کیے، وقار احمد کے بھانجے حاشر اور بھتیجے ہاشم کے ہمراہ ترکیہ جانے کا معاہدہ ہوا۔

گھر والوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں ایجنٹ نے تینوں پاکستانیوں کو اغواء کیا ، ایجنٹ عثمان نے 15 ہزار ڈالرز کےعوض تینوں کی رہائی مشروط کی تھی۔ جب کہ مغوی حاشر اور ہاشم اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ کر وطن پہنچے، وقار ظالم ایجنٹ کے تشدد کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

overseas Pakistanis

Murder

Europe

turkiye

Human Smuggling

ILLEGAL MIGRANTS