Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسداد دہشتگردی عدالت : عمران خان کی ویڈیو لنک سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

عدالت نے آئندہ سماعت پر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا
شائع 07 جون 2024 04:49pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کے تین مقدمات میں عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے حکام کو آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سلمان صفدر ایڈووکیٹ کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے کیسز کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)