Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

پرندے کی رپورٹر کے سر پر لینڈنگ کی کوشش

خاتون رپورٹر وائٹ ہاؤس کے لان میں موجود تھیں
شائع 07 جون 2024 03:59pm
تصویر بذریعہ: امریکی نیوز چینل/یوٹیوب ویڈیو/ اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: امریکی نیوز چینل/یوٹیوب ویڈیو/ اسکرین گریب

برارہ راست نشریات کے دوران اکثر اینکرز کے ساتھ کچھ ایسا ہوتا ہے جو کہ ناظرین کی توجہ تو سمیٹ ہی لیتا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو جاتا ہے۔

حال ہی میں امریکی نیوز چینل کی خاتون رپورٹر کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

وائٹ ہاؤس رپورٹر کیلی مئیر برارہ راست نشریات کے دوران اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف تھیں، کہ اسی دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔

خاتون رپورٹر کیلی مئیر کے سر پر پرندے کی اترنے کی کوشش نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جیسے ہی پرندہ سر پر اترنے لگا تو خاتون صحافی ایک دم چونک گئیں اور پیچھے کی جانب متوجہ ہوئیں۔

ویڈیو میں معلوم ہو رہا تھا کہ رپورٹر کو اندازہ نہیں تھا کہ پرندہ اس طرح ان کے اوپر آ سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ چونک اٹھی۔

وائٹ ہاؤس لان سے خاتون رپورٹر فرائض سرانجام دے رہی تھیں، خاتون رپورٹر کا کہنا تھا کہ ’یا میرے خدا، میرے اوپر اتر گیا ہے‘۔

white house

bird

Reporter

female

live