Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باپ بیٹے نے دنیا کا تیز ترین ڈرون تیار کرلیا، ویڈیو میں اسپیڈ دیکھ کر شائقین حیران

تاروں کے جلنے اور بیٹری دھماکوں سے آگ کے واقعات بھی رونما ہوئے تاہم دونوں نے ہمت نہ ہاری
شائع 07 جون 2024 03:26pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ گنیز ورلڈ ریکارڈ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ گنیز ورلڈ ریکارڈ

دنیا میں دلچسپ خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

حال ہی میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے والد اور بیٹے نے ڈرون بنا ڈالا ہے۔ تاہم اس سب میں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ دنیا کا تیز ترین ڈرون قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈرون کی ٹاپ اسپیڈ دو سو اٹھانوے اعشاریہ چار سات میل فی گھنٹہ ہے۔ کواڈ کوپٹر کو پیریگرین ٹو کا نام دیا گیا ہے، یہ ڈرون تھری ڈی پرنٹڈ کاربن فائبر پر مبنی اور اسے بیٹری سے آپریٹ اور ریموٹ کنٹرول سے چلایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں مہارت رکھنے والے مائیک اور ان کے بیٹے نے ایک بار پھر دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے، دونوں نے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران بھی توجہ حاصل کی تھی۔

جبکہ حال ہی میں بنائے گئے ڈرون کی زیادہ سے زیادہ رفتار 317 میٹر فی گھنٹہ تک جاتی ہے، اور ایوریج رفتار 298 اعشاریہ 47 میٹر فی گھنٹہ ہے۔

والد مائیک بیل کی جانب سے یہ ڈرون کئی ماہ کی محنت کے بعد بنایا گیا ہے، اس دوران تاروں کے جلنے اور بیٹری دھماکوں سے آگ کے واقعات بھی رونما ہوئے تاہم مائیک نے ہمت نہ ہاری۔

واضح رہے مائیک ایک آرکیٹیکٹ ہیں جنہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2010 کا مبومبیلا اسٹیڈم کا ڈیزائن تیار کیا گیا تھا، جسے قبول کر لیا گیا تھا۔

جبکہ ان کا بیٹا سونی کمپنی کا سفیر مقرر ہے، ساتھ ہی بیٹا یوٹیوبر بھی ہے۔

South Africa

Son

father

fastest drone