Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے پی ٹی آئی کے ”منصوبے“ کو گود لے لیا

یہ منصوبہ کب اور کس نام سے شروع کیا گیا تھا
شائع 07 جون 2024 03:23pm

آئندہ وفاقی بجٹ میں حکومت نے تحریک انصاف دور کے ’بلین ٹری پروگرام ’کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق گرین پاکستان پروگرام کے بجٹ میں 300 فیصد سے زیادہ کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے، گرین پاکستان پروگرام کے لیے 15 ارب 62 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام پی ٹی آئی دور میں ٹین بلین ٹری سونامی کے نام سے شروع کیا گیا تھا۔

رواں مالی سال گرین پاکستان پروگرام کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے رکھے گئے تھے اور اب تک گرین پاکستان پروگرام پر 29 ارب 56 کروڑ روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایکنک نے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی منظوری 2019 میں دی تھی، ایکنک نے یہ منصوبہ 125 ارب 18 کروڑ 43 لاکھ روپے کی لاگت سے منظور کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت میں منصوبے کا نام گرین پاکستان پروگرام رکھ دیا گیا تھا۔

pti

اسلام آباد

budget

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Budget 2024 25

Ten Billion Tree Program