Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنویر سنگھ مجھے فالو کرتے ہیں، نعمان اعجاز کا دعوی

سیاہ رنگ کے غیر معمولی لباس میں ملبوس نئی تصویر پوسٹ
شائع 07 جون 2024 03:57pm

معروف اداکار نعمان اعجاز نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ ان کے اسٹائل اور ڈریسنگ سینس سے متاثر ہوتے ہیں۔

نعمان اعجاز نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی, جس میں وہ سیاہ رنگ کے غیر معمولی لباس میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مدتیں گذر گئیں حساب نہیں کیا، نا جانے کس کے دل میں کتنے رہ گئے ہم‘۔

انور مقصود نے ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست کی دلچسپ وجہ بیان کردی

ہزاروں مداحوں نے اس پوسٹ کو پسند کیا، تاہم ان میں سے کئی نے ان کے غیر معمولی گیٹ اپ کے بارے میں الجھن کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس سیکشن کا رخ کیا اور اعجاز سے پوچھا کہ کیا یہ ان کے آنے والے پروجیکٹ کا لباس ہے یا انہوں نے بوریت کو ختم کرنے کے لئے لباس پہنا ہے۔

کسی نے اداکار سے یہ بھی پوچھا کہ ’آپ کب سے رنویر سنگھ کو فالو کرنے لگے‘ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’وہ مجھے فالو کرتے ہیں۔

نعمان اعجاز اس وقت ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں اپنی متاثر کن اداکاری کے ساتھ ٹی وی اسکرینوں پر راج کر رہے ہیں ، جس میں شہریار منور اور حبا بخاری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

showbiz