معروف امریکی جج کینسر میں مبتلا، روحانی تسکین کیلیے تبلیغ پر روانہ
سوشل میڈیا پر معروف امریکی جج فرینک کیپریو جہاں اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، وہیں اب وہ مذہب کی جانب متوجہ ہو گئے ہیں۔
88 سالہ جج جو کہ امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں ٹریفک جج کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، اپنے انصاف کے طریقے کار کی بدولت مقامی طور مقبول تھے۔
جبکہ جج فرینک کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین بھی خوب متوجہ ہوئے ہیں، نسلی امتیاز سے ہٹ کر جج فرینک انصاف کے اصولوں کو پورا کرتے تھے۔
تاہم جج کیپریو جنوری 2023 میں ریٹائر ہو گئے تھے، اور اب وہ اپنی نجی زندگی پر توجہ دے رہے تھے، واضح رہے ان کی عدالتی کاروائی رئیلٹی شو ’کاٹ ان پروویڈینس‘ کے نام سے دکھائی جاتی تھی۔
برطانوی ملکہ کے بعد ان کے فلمی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ بھی چل بسیں
جبکہ 2023 میں جج فرینک میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد سے ان کے چاہنے والے افسردہ ہیں، اپنے فیس بک پیج پر فرینک سبق آموز کہانیاں شئیر کرتے ہیں۔
جبکہ ان دنوں کینسر کے علاج کے ساتھ ساتھ وہ فرانس کے علاقے لارڈز میں مذہبی یاترا پر ہیں، اس حوالے سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے مذہبی روح کو اپنے اندر محسوس کیا ہے، اب مجھے طاقت اور امید ہے۔ جبکہ وہ ویڈیو میں اپنے مذہب سے متعلق تبلیغ کرتے بھی دکھائی دیے۔
چین چاند کے پُراسرار حصے سے مٹی زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا
جج فرینک کا ویڈیو میں بتانا تھا کہ وہ اور ان کی فیملی فرانس میں مذہبی یاترا پر تھے جہاں انہیں مذہبی تجربہ ہوا۔ فرانس کے کئی مذہبی مقامات کے دورے کے بعد اب جج فرینک خود کو حوصلہ افزا اور باہمت سمجھ رہے ہیں۔
واضح رہے جج فرینک کیپریو کی جانب سے سوشل میڈیا ویڈیو میں اپنی بیماری کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔
جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں، تاہم وہ میڈیکل ٹیم کے شکر گزار ہیں جو ان کا خوب دھیان رکھے ہوئے ہے۔
Comments are closed on this story.