Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنبیر کپور سے متعلق عالیہ بھٹ کا انکشاف

دونوں کی شادی 2022 میں ہوئی جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے
شائع 07 جون 2024 01:43pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے حوالے سے حال ہی میں ایک خبر وائرل ہے، جس میں اداکارہ نے اپنی پریشانی اور شوہر سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی 2022 میں شادی ہوئی تھی، جبکہ دونوں ایک بیٹی کے والدین بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیز کپور سے متعلق عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر چیزوں کو مختلف طرح سے دیکھتے اور مسائل کو حل کرتے ہیں۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ میں چیزوں کو غور و فکر کے ساتھ اور کچھ زیادہ ہی سوچ کر حل کرتی ہوں جبکہ رنبیر چیزوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتا ہے۔

انور مقصود نے ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست کی دلچسپ وجہ بیان کردی

عالیہ بھٹ کئی چیزوں کو لے کر سنجیدہ ہو جاتی ہیں، جبکہ پریشان بھی ہو جاتی ہیں، زیادہ سوچنے کی وجہ سے بھی وہ رنبیر سے مختلف ہو جاتی ہیں۔

پریشانی کی حالت میں عالیہ اسٹریس کا شکار بھی ہو جاتی ہیں، جبکہ دوسری جانب شوہر رنبیر اہمیت نہیں دیتے ہیں۔

تاہم عالیہ کے انٹرویو پر ان کے مخالف سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ شاید عالیہ اپنے شوہر کو لے کر پریشان ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اپنے کام پر توجہ دیے ہوئے ہیں، اور اسے زندگی کا حصہ سمجھ کر ہی چل رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ’بلاک آؤٹ 2024‘ کی فہرست میں شامل ہوگئیں

اس سے قبل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو لے کر یہ چہ مگوئیاں بھی عام تھیں، کہ کترینہ کیف کی شادی کو لے کر رنبیر کپور خوش نہیں ہیں، تاہم اداکارہ نے اس سب میں صورتحال پر قابو کیے رکھا۔

Bollywood actress

Alia Bhatt

ranbir kapoor

BOLLYWOOD NEWS