Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان بھی سنجیدہ ہے، امریکا

بچوں کی خرید و فروخت روکنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا موقف

امریکا نے کہا ہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ، بچوں کی خرید و فروخت اور بچوں کو غیر قانونی طور پر گود لینے کی راہ مسدود کرنے پر یقین رکھتا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ اشتراکِ عمل بھی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے لیے غیر معمولی دلچسپی کے شعبے ہیں۔

صارم برنی کو حراست میں لیے جانے کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے سرکاری ردِعمل میں کہا کہ امریکا بچوں کی خرید و فروخت، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے معاملے کو ذمہ داری سمجھتا ہے اور اس حوالے سے سنجیدہ ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے پاکستانی حکام کے تعاون کو سراہا۔

صارم برنی کو ایف آئی اے حکام نے امریکا سے واپسی پر کراچی ایئر پورٹ پر گرفتار کیا تھا۔ یہ گرفتاری انسانی اسمگلنگ کے الزام میں تھی اور بچوں کو امریکا اسمگل کرنے سے متعلق ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ایف آئی اے نے صارم برنی کی گرفتاری ڈال دی

صارم برنی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے، مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد

US State Department

Human Smuggling

Sarim Burney