Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور چین بشام دہشت گردی پر رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

بھارت مذاکرات کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرے، ممتاز زہرا بلوچ
شائع 07 جون 2024 12:54pm

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ چپاکستان ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت مذاکرات کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرے، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے وزیر اعظم کے دورہ چین کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کے اہم دورے پر ہیں، دورہ چین میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ بھی موجود ہیں، آج صبح وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں بشام واقعہ اور سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی گی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان 23 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں، ایم او یوز میں تجارت ، صعنت اور دیگر شعبوں پر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین بشام دہشت گردی پر رابطہ میں ہیں، پاک چین تعلقات وقت کے آزمودہ ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں میں ان تعلقات نے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچایا ہے، ہم اپنے تعلقات کی بنا پر ہر مرتبہ مومینٹم میں اضافہ کرتے ہیں، پاک چین تعلقات وقت کے آزمودہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے شینجن میں بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کر لیا گیا، پاکستان مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں, بالخصوص غزہ کے عوام پر حملوں کو فوری بند کیا جانا چاہیے۔

بھارتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت مذاکرات کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرنے کے اقدامات کرے، یہ بھارتی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی قیادت کا انتخاب کریں، ہم بھارت میں انتخابی عمل پر ردعمل نہیں دیتے، پاکستان نے بھارت سمیت ہمسایوں سے اچھے تعلقات کی خواہش کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دہائی میں 7 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا گیا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد استصواب رائے کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ غیر قانونی اقدامات نے پاک بھارت باہمی ماحول کو خراب کیا، پاکستان پر امن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے، امید کرتے ہیں کہ بھارت پرامن بامقصد مذاکرات کے لیے سازگار ماحول تیار کرے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار استنبول کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیر خارجہ ترکیہ ہاکان فیدان سے ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ اسحا ق ڈار غزہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ہم منصب ہاکان فیدان کے دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا جی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کل ایران میں چار فریقی مذاکرات میں حصہ لیں گے، یہ چار فریقی مذاکرات کل ایران میں منعقد ہوں گے، ہم افغانستان کی اپنے عوام کی اقتصادی خوشحالی کے لیے کوششوں کی حمایت کریں گے۔

foreign office

اسلام آباد

Pakistan Foreign Office

Mumtaz Zahra Baloch