Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی رینکنگ میں پاکستانی جامعات کہاں کھڑی ہیں؟

قائدِ اعظم یونیورسٹی، لمز، کامسٹیس، نسٹ اور دیگر کی پوزیشن نئی رینکنگ میں بہتر ہوگئی
شائع 07 جون 2024 12:11pm

معروف ادارے کواکواریلی سائمنڈز (کیو ایس) نے گزشتہ روز دنیا بھر کی جامعات اور اعلیٰ تعلیم کے دیگر اداروں کی اکیسویں رینکنگ جاری کی۔ اس رینکنگ سے پتا چلتا ہے کہ پاکستانی تعلیمی اداروں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے یعنی ان کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ انہیں ایسے اداروں میں شمار کیا گیا ہے جن کی کارکردگی کا گراف تیزی سے بلند ہوا ہے۔

کیو ایس کی رینکنگ میں 106 ہائر ایجوکیشن سسٹمز سے تعلق رکھنے والے 1500 اداروں کی رینکنگ دی گئی ہے۔ مسلسل تیرہویں سال امریکا کا میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ٹاپ پر ہے۔

لندن کا امپیرل کالج چھٹی سے دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔ ٹاپ ٹوئنٹی میں یونیورسٹی آف آکسفرڈ، ہارورڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیمبرج، اسٹینفرڈ یونیورسٹی، ای ٹی ایچ زیورخ، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور، یو سی ایل، کیلٹیک، یو پین، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے، یونیورسٹی آف ملیبرن، پیکنگ یونیورسٹی، نینیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (سنگاپور)، کارنیل یونیورسٹی، دی یونیورسٹی اف ہانگ کانگ، یونیورسٹی آف سڈنی، یو این ایس ڈبلیو سڈنی اور سنگہوا یونیورسٹی (چین) شامل ہیں۔

رینکنگ میں پاکستانی جامعات اور اعلیٰ تعلیم کے دیگر علاقوں کی پوزیشن حسبِ ذیل ہے۔ قائدِ اعظم یونیورسٹی، اسلام آباد 315، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) 353، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز 535، یونیورسٹی آف پنجاب، لاہور 570، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد 681 تا 690، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینیرنگ اینڈ ایپلائنسز 691 تا 700، کامسیٹس یونیورسٹی، اسلام 711 تا 720، یونیورسٹی اف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 751 تا 760، یونیورسٹی آف پشاور 901 تا 950 اور یونیورسٹی آف لاہور 951 تا 1000۔

QS WORLD RANKING

MIT TOPS

PAKISTANI INSTITUTIONS