Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عائزہ خان اور ہانیہ عامر کی دل کش گفتگو نے دل جیت لیے

ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئےعائزہ خان نے ہانیہ عامر کو مبارکباد دی
شائع 07 جون 2024 11:50am

عائزہ خان اور ہانیہ عامر دو سپر کامیاب اور سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارائیں ہیں۔ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 14 ملین فالوورز ہیں جبکہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر عائزہ خان کو 14.1 ملین فالوورز کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہانیہ کے فالوورز میں اضافے کے فورا بعد ہی ان کے مداحوں نے یہ خبر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا شروع کردی۔ تاہم، ساتھی اداکاروں سےتوقع کے برعکس، دونوں کے درمیان کوئی حسد یا چوہے بلی کی دوڑ نظر نہیں آئی۔ اس خبر کو عائزہ خان نے مثبت انداز میں لیا اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو مبارکباد دی۔

انسٹا گرام اسٹوری میں عائزہ خان نے ایموجیز کی ایک سیریز کے ساتھ لکھا ’ہانیہ عامر کو مبارک ہو۔ تم اس کی مستحق ہو‘ ۔

ہانیہ عامر نے اس پوسٹ کو ایک دل کش نوٹ کے ساتھ دوبارہ شیئر کیا۔ اور عائزہ خان کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

عائزہ خان نے ایک بار پھر ہانیہ کے لیے خوبصورت الفاظ لکھ کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ انہوں نے لکھا کہ ’بس ویسے ہی رہو جیسی تم ہمیشہ سے ہو‘۔

Celebrities

social media

entertainment

lifestyle