Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین اپنی عمر کیوں چھپاتی ہیں؟ سائیکولاجسٹ کا دعویٰ

اکثر خواتین کی عمر اور مردوں کی تنخواہ چرچہ کا باعث رہتی ہے
شائع 07 جون 2024 11:56am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

عام طور پر مرد اور عورت کئی وجوہات کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، تاہم اکثر اوقات اپنی زندگی سے متعلق معلومات شئیر کرنے سے کتراتے ہیں۔

اکثر مرد حضرات اپنی تنخواہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کتراتے ہیں تو اکثر خواتین اپنی عمر کے بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

اکثر خواتین اپنی عمر کے معاملے میں حساس اور سنجیدہ دکھائی دیتی ہیں، اور اس بارے میں بات چیت کرنے پر نالاں بھی ہو جاتی ہیں۔

تاہم اکثر خواتین اور ان کی عمر کا تعلق دراصل سائیکالوجی سے ہوتا ہے، ایسا ہی کچھ ماننا ہے نیروبی سے تعلق رکھنے والے سائیکالوجسٹ کا۔

سائیکالوجسٹ کیتھیرن مباؤ کہتی ہیں کہ خواتین چاہتی ہیں کہ ان کی عمر ہمیشہ کے لیے خفیہ رہے۔

خواتین کا عالمی دن: ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کرنے والی 7 پاکستانی خواتین

ساتھ ہی کیتھرین کی جانب سے دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین عمر کو خفیہ اس لیے رکھتی ہیں تاکہ وہ اس برم میں رہیں کہ وہ اب بھی جوان ہیں۔

جبکہ کیتھرین کی جانب سے دعوے میں مزید کہنا تھا کہ اس سماج کو نوجوان خواتین پسند ہیں۔

سائیکالوجسٹ کی جانب سے مزید دعوے میں بتانا تھا کہ تاثر عام ہے کہ نوجوان خواتین خوبصورت اور معصوم ہوتی ہیں۔

تاہم اس کے برعکس کئی ایسی خواتین بھی ہیں جو کہ اپنی عمر سے متعلق کھل کر اظہار خیال کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں، جنہیں ان تمام باتوں سے غرض نہیں ہوتا ہے کہ لوگ ان کی عمر کو لے کر کیا سوچتے ہیں۔

اسی حوالے سے سابق خاتون اول امریکا مشیل اوبامہ کا کہنا تھا کہ مردوں کے مقابلے میں ہمارے جسم میں تبدیلیاں جلدی آتی ہیں، ہمیں کیسا دکھنا ہے؟ ہمیں کیسا محسوس کرنا ہے؟ میری عمر میں 56 ہے اور مجھے میرے جسم سے پیار ہے۔

واضح رہے مشیل اوبامہ 2020 میں اوپراہ 2020 وژن سیاحت سے اظہار خیال کر رہی تھیں۔ د

Women

Salary

Age

psychologist