Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے بچوں کے صحت بخش اسنیکس

ان مزیدار اسنیکس کے ذریعے بچوں کی دلی آرزو پوری کریں
شائع 07 جون 2024 11:23am

اسکول کی گرمیوں کی چھٹیاں آخر کار آپہنچی، اب آپ کے بچے ہر وقت گھر پر موجود ہوں گے،اور وہ یقینا مزیدار اسنیکس کی ڈیمانڈ بھی کریں گے۔

ہم ایسی آسان، صحت بخش اور منہ میں پانی بھر دینے والی ورائیٹیز لائے ہیں، جو آپ آسانی سے گھر میں بنا سکتی ہیں۔

کوکونٹ انرجی بالز

دلیے، کٹے ہوےناریل، ہوم میڈ مکھن، اور چند قطرے وینیلا ایسنس کو ایک ساتھ بلینڈ کر لیں، جب تک کہ وہ آٹے کی شکل نہ اختیار کر لیں۔ پھر، مکسچر کے چھوٹے چھوٹے بالز بنالیں اور انہیں مزید کرش کیے ہوئے کوکونٹ سے کوٹ کر لیں۔انہیں ریفریجیٹ کر لیں، جب تک کہ وہ بچوں کے لیےایک مزیدار اور توانائی سے بھر پور اسنیکس کے لیے پرفیکٹ نہ ہو جائے۔

بنانا پاپس

مزیدار بنانا پاپس بنانے کے لیے آئس کریم اسٹک کو تازہ چھلے ہوئے کیلے کے اندرڈال دیں اور، اسے پگھلی ہوئی ڈارک چاکلیٹ میں ڈپ کر لیں، اور کرشڈ نٹس، کوکونٹ فلیکس،یا چاکلیٹ چپس سے ٹاپنگ کرلیں۔ فریز کر لیں، جب تک کہ چاکلیٹ ایک غذائیت بخش اور مزیدار اسنیکس بن جائے، جو آپ کے بچوں کو پسند ہو۔

ایپل سینڈ ویچز

یہ ایک آسان مگربچوں کے لیے مزیدار اسنیکس ہے۔ سیب کے لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ لیں، اس کے بیج نکال لیں، اور ہر دو سلائس کے درمیان، گھر کے بنے ہوئے پینٹ بٹر اور بادام کے مکھن کو چھڑک دیں۔ آپ کوکونٹ، یا چاکلیٹ چپس سے ٹاپنگ کر کے ذائقے میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔

سوئیٹ پوٹیٹو چپس

ذائقہ دار اور انتہائی غذائیت سے بھر پور، سوئیٹ پوٹیٹو چپس کے لیے آلو کے پتلے پتلے قتلے کر لیں اور انہیں زیتون کے تیل میں ٹوسٹ کر لیں۔اور اس پر پیپریکا یا مصالحہ چھڑک دیں، اور پھر بیک کر لیں۔اپنے پسندیدہ سوس کے ساتھ سرو کریں اور انجوئے کریں۔

فروٹ سالسا دارچینی کے چپس کے ساتھ

تازہ پھلوں ،جیسے، آم، اسٹرابیریز،یا کیویز ،کے ٹکڑوں کو، تھوڑے سے لیموں کے رس، اور پودینے کے ساتھ ٹوس کر لیں۔اور گھر کے بنے ہوئے مکئی کے آٹے اور دارچینی کے پاوڈر سے تیار کردہ چپس کے ساتھ ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔

قینوا چاکلیٹ چپ کوکیز

یہ کوکیز پکے ہوئے قینوا، گیہوں کے آٹے، تھوڑا سا شہد اور ڈارک چاکلیٹ چپس سے بنائے جاتے ہیں۔ یہ پروٹین اور فائبر سے بھرے ہوئےہوتےہیں اور آپکے بچوں کے لیےپرفیکٹ صحت بخش اور مزیداراسنیکس بن سکتے ہیں۔

دسترخوان

Women

children

Parents

summer vacation

lifestyle