Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈبل کیبن شہزور متعارف، کوئی فائدہ ہوگا

'کیا' کمپنی کے اس ماڈل پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
شائع 07 جون 2024 10:56am
تصویر بذریعہ: پن ٹرسٹ/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: پن ٹرسٹ/ انٹرنیٹ

پاکستان میں کورین گاڑیوں کے برانڈ ’کیا‘ نے ڈبل کیبن ٹرک متعارف کرا دیا ہے، تاہم اس ٹرک کے حوالے سے ماہرین کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ’کیا‘ کی جانب سے شہزور ڈبل کیبل ٹرک متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈیزائن اور ٹیکنالوجیکل فیچرز سے متعلق بتایا گیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت ماہرین بھی حیران دکھائی دیے۔

جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس ٹرک کو لے کر اس لیے بھی تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا یہ ایک فیملی ٹرک ہے، جس میں فیملی بھی آ سکتی ہے یا یہ ایک مال لوڈنگ ٹرک ہے، جس میں پچھلے حصے میں سامان اور ڈبل کیبن میں ملازمین آ سکتے ہیں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین کو اس ٹرک کی قیمت بھی حیران کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق ڈبل کیبن ’کیا‘ ٹرک کی قیمت تقریبا 75 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، واضح رہے سنگل کیبن ٹرک کی قیمت 35 لاکھ روپے ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کی جانب سے اس ٹرک کو کمپنی کی جانب سے عقل مندانہ قدم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس ٹرک کے ڈیزائن اور فیچر کے باعث یہ چرچہ میں رہے گا۔

کونسی گاڑی کتنے کی؟ قیمتوں کی فہرست جاری

اگرچہ یہ ٹرک ان اداروں یا لوگوں کے لیے فائدہ مند نہیں ہو سکے گا جو کہ ہیوی ڈیوٹی لوڈنگ کا کام کرتے ہیں، تاہم ملازمین اور ہلکے پھلے سامان کو لے جانے کے لیے یہ ٹرک کار آمد ہو سکتا ہے۔

ڈبل کیبن کی پچھلی سیٹوں پر 2 سے 4 افراد کی گنجائش موجود ہے، جس سے وقت کو بچاتے ہوئے ملازمین اور سامان کو ایک ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے گا۔

بات کی جائے اس ٹرک کی خصوصیات کی، تو اس میں 2665 سی سی انجن موجود ہے، جبکہ مینوئیل ٹرانسمیشن کے ساتھ ساتھ پاور اسٹیرئینگ اور اے ایم و ایف ایم موجود ہیں۔

ٹرک میں ہیٹر، روف ٹرم، فیبرک سیٹ مٹیرئیل، اسٹیرئینگ مٹیرئیل، ٹرپ میٹر اور بلٹ ان ونڈ اسکرین وائپر بھی موجود ہے۔

Truck

KIA SHAHZORE

double cabin