Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

چاہت فتح علی خان کا ”بدو بدی2“ کا اشارہ، ویڈیو شیئر کر دی

میں اب نئی ماڈلز کے ساتھ کام کروں گا، گلوکار نے ارادہ ظاہر کر دیا
شائع 07 جون 2024 09:56am

حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے فلم، گانوں اور “بدو بدی 2 “سمیت متعدد پروجیکٹس کا بھی اشارہ دیا۔

27 ملین ویوز حاصل کر نے والےچاہت فتح علی خان کے گانے ”اکھ لڑی بدو بدی“ کو کیوں ڈیلیٹ کردیا

”بدو بدی 2“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، میرے پاس بہت سے آنے والے پروجیکٹس ریلیز ہونے کے لیے تیار ہیں۔ میں ایک فلم ”سبق“ بنا رہا ہوں، جسے آپ میرے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں 6 گانے ریلیز کروں گا اور ”بدو بدی 2“ بھی آئے گی۔ آپ کو اس میں ایک نئی اور خوبصورت ماڈل نظر آئے گی۔ میں اب نئی ماڈلز کے ساتھ کام کروں گا، بہت سے لوگ اب میرے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آپ سب کا شکریہ۔

’مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار چاہت فتح علی خان ہوگا‘، بدوبدی گرل نے دھمکی دیدی

چاہت فتح علی خان کی یوٹیوب ویڈیو پر مداح دل کھول کر ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

چاہت فتح علی خان حال ہی میں ایک بہت مشہور سوشل میڈیا شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں، جنہوں نے اپنے حالیہ وائرل گانے ”بدو بدی“ کے بعد دنیا بھر سے مداح حاصل کئے ہیں۔

وہ اپنے مزاحیہ گانے اور مضحکہ خیز انداز کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق پاکستان سے ہے، لیکن ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ بھی ہے۔ انہوں نے کرکٹ کھیلی، اوبر ڈرائیور کے طور پر کام کیا اور برطانیہ میں دیگر ملازمتیں کیں۔

حال ہی میں ، انہوں نے اپنے ہٹ گانے ”بدو بدی“ کی وجہ سے سرخیوں میں جگہ بنائی، جسے 28 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

حیرت انگیز کامیابی کے بعد ، اس گانے کو کاپی رائٹ کی وجہ سے اصل گانے بنانے والوں نے ہٹا دیا تھا۔

Celebrities

social media

lifestyle