Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت فائروال سے فیس بک، ایکس، یوٹیوب صارف پر ’لگام‘ کیسے ڈالے گی؟

سماجی روابط کی ویب سائٹس کی نگرانی انٹرنیٹ کمپنیوں میں فائر وال لگائے جائیں گے، وی پی این بھی کنٹرول کیا جا سکے گا
اپ ڈیٹ 07 جون 2024 12:48pm

حکومت نے سوشل میڈیا کو ’اپنے طریقے‘ سے کنٹرول کرنے کے لیے انٹرنیٹ کمپنیز میں فائروال (فلٹر) لگانے کی تمام تیاری کرلی ہے جس کی بدولت سماجی روابط کی ویب سائٹ سائٹس مثلاً فیس بک، یوٹیوب اور ایکس پر ’قابلِ اعتراض مواد‘ مواد روکنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پاکستان میں فائر وال کوئی نئی چیز نہیں۔ سرکاری ادارے فائر وال ویب سائٹس اور سوشل ایپس کو بلاک کرنے کے لیے بروئے کار لاتے رہے ہیں۔ اب فائر وال کے استعمال کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے۔

پی ٹی اے نے 2013 میں کینیڈین کمپنی نیٹ سویپر کے فائر والز یعنی فلٹرز نصب کروائے تھے۔ تازہ ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیے جانے والے فائر والز کی مدد سے سوشل میڈیا کے مواد کی مانیٹرنگ آسان اور موثر ہوجائے گی۔

فائر وال سے دو مقاصد پورے ہوں گے

اس حوالے سے ایک عہدیدار نے بتایا کہ “فائر وال سے دو مقاصد پورے ہوں گے: ان مقامات کی نشاندہی کی جا سکے گی جہاں سے پروپیگنڈا مواد شروع کیا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں ان اکاؤنٹس کی بندش یا رسائی کو محدود کیا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کی توجہ پروپیگنڈا مواد کے ماخذ کا پتہ لگانے پر مرکوز ہوگی تاکہ برائی کو جڑ سے ختم کیا جسکے۔

الفاظ کا فلٹر سسٹم

نئے سیٹ اپ میں ایسے مواد کا پتہ لگانے کے لیے ’الفاظ کا فلٹرنگ سسٹم‘ ہوگا جسے حکومت ناپسندیدہ یا قومی سلامتی کے لیے متعصب سمجھتی ہے۔ ایسے معاملات میں، فلٹر ایک انفارمیشن انسپکٹر کی طرح کام کرے گا۔

حکومت یا حکومت کے کسی ادارے کے لیے استعمال کیے گئے ناپسندیدہ لفظ یا الفاظ پر مبنی پوسٹ کی رسائی انتہائی محدود یا مکمل طورپر مخفی ہوجائے گی۔ اس اعتبار سے فائر وال کے ذریعے ملک کے اندر اور باہر تمام ’ناپسندیدہ پوسٹس‘ معائنے کے عمل سے گزریں گی۔

وی پی این کا ’غلط استعمال‘ کو روکنا

فائر وال فلٹرز فیس بک، یوٹیوب اور ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنا چیک اینڈ بیلنس کرے گا۔ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس یعنی وی پی این کے ’غلط استعمال‘ کو روکنے کے لیے بھی تیاری جاری ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کی کسی ویب مثلاً ایکس کو بندش کا سامنا ہوتا ہے تو وی پی این کا استعمال کرکے ’ایکس‘ تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔ دراصل یہ ایک چور راستہ ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ایکس پر وسیع پیمانے پر بندش رہی تب پاکستان کے لاکھوں صارفین نے وی پی این کے ذریعے ایکس تک رسائی حاصل کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اب حکومت شہریوں کے لیے یہ لازمی قرار دے سکتی ہے کہ وہ پی ٹی اےکو ان وی پی اینز کے بارے میں مطلع کریں جو وہ استعمال کر رہے ہیں۔ جو بھی ایسا کرنے میں ناکام رہے وہ مشکل میں پڑ سکتا ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارمز پہلے قابلِ اعتراض مواد سے متعلق ہماری شکایات نہیں سنتے تھے مگر اب وہ شکایت کیے جانے پر متوجہ ہوتے ہیں۔

social media influencer

MEDIA CONTROL

NATIONAL FIREWALL

PAKISTAN TELECOMMUNICATION AURTHORITY