Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
21 Rabi Al-Akhar 1446  

بول کفارہ کے میکرز نے بھارت میں گانے کی کامیابی اور کاپی کیے جانے کے بارے میں بتایا

اس گانے کو بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے بھی کاپی کیا
شائع 07 جون 2024 09:09am

”بول کفارہ“ ایک مقبول پاکستانی گانا ہے جو 2018 میں ریلیز ہوا تھا۔ یہ گانا بہت تیزی سےوائرل ہوا ،جس نے بھارت اور پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔

یہ نادیہ افغان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ”پارلر والی لڑکی“ کا او ایس ٹی تھا، جو بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوا تھا۔ ڈرامہ سیریل ”پارلر والی لڑکی“ کی کاسٹ میں کرن حق، جانا ملک، مومنہ اقبال بھی شامل تھیں۔ اس شاندار گانے کو سحر گل خان اور شہباز فیاض قوال نے گایا تھا۔

27 ملین ویوز حاصل کر نے والےچاہت فتح علی خان کے گانے ”اکھ لڑی بدو بدی“ کو کیوں ڈیلیٹ کردیا

اس گانے کو عاصم رضا اور سوچ بینڈ نے کمپوز کیا تھا۔ گانے کے بول بھی معروف موسیقار اور مصنف عاصم رضا نے لکھے تھے۔ اس مقبول گانے کو اب تک 134 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس گانے کو بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے بھی کاپی کیا۔

حال ہی میں عاصم رضا اور سحر گل احمد علی بٹ کے شو ’مائنڈ نہ کرنا‘ میں نظر آئے۔ شو میں گلوکار اور کمپوزر نے اس گانے کو بھارت میں بغیر کسی اجازت اور کریڈٹ کے کاپی کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے اپنے گانے کی کامیابی کے بارے میں بھی بات کی۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے سحر نے کہا، انہوں نے اس کی نقل کی اور ہمیں کریڈٹ بھی نہیں دیا۔ موسیقار عاصم کا کہنا تھا کہ ہم دعویٰ کر سکتے ہیں، لیکن انہوں نے ہمارے بہت سے گانوں کی کاپی کی ہے۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اخلاقیات اب موجود ہیں؟ اس موقع پرسحر گل نے لقمہ دیا، انہیں کیسے پتہ چلے گا کہ اخلاقیات موجود ہیں۔

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی بھارتی انتخابات میں ہار گئے

”بول کفارہ“ کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عاصم رضا کا کہنا تھا کہ، وہ جانتے تھے کہ ان کی کمپوزیشن ہٹ ہوگی کیونکہ اس کی مانگ تھی اور بہت سے دوسرے موسیقار اور ڈرامہ ساز ان کا گانا چاہتے تھے، کچھ تو یہاں تک چاہتے تھے کہ راحت فتح علی خان یہ گانا گائیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سحر گل کو مقبول خواتین گلوکاراوں پر ترجیح دی۔

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities