Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں طوفانی بارش سے آج کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

دکی میں 15 مکانات تباہ ہو گئے، سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوگیا
اپ ڈیٹ 07 جون 2024 09:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی پی آئی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی پی آئی

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوٹ ادو میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا، دکی میں 15 مکانات تباہ ہو گئے، مہیڑ، دادوٹنڈو رحیم اور کاچھو کے علاقے میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی۔ بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوٹ ادو آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔

دکی میں مسلسل طوفانی بارش کا سلسلہ تھم گیا مگر شہر میں موجود درجنوں گھر منہدم ہوگئے۔ ناصر آباد کے علاقے میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوا، 15مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ متعدد مکانات کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔

مکانات گرنے سے قیمتی سامان، سونا اور فرنیچر سمیت دیگر سامان گھر کے ملبے تلے دب گیا۔ شہر میں طوفانی بارشوں کے باعث سینکڑوں متاثرین کی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دکی کے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تاحال کوئی امدادی سامان نہییں پہنچایا گیا۔

دوسری جانب حب اوتھل کے شہراورگردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے۔

پاکستان کے شہر مہیڑ،دادو،ٹنڈورحیم اورکاچھو کےعلاقے میں مٹی کا طوفان آیا جبکہ کاچھو پہاڑی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری بھی دیکھنے میں آئی۔ مٹی کا طوفان آنے کے ساتھ ہی شہر میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی۔

وہیں قمبر شہداد کوٹ کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ تیز آندھی چلنے کی وجہ سے کچے مکانات اور ٹھیلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دوران آندھی متعدد علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی

سانگھڑ شہر اور ملحقہ علاقوں میں تیزآندھی کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے باعث درخت اکھڑ گئے، کئی علاقوں میں بجلی منقطع کردی گئی ۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، جنوبی وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

مختلف شہروں میں طوفانی بارش، دیواریں گرنے سے 4 جاں بحق

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات میں خضدار، قلات، جھل مگسی، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی خیل، شیرانی، ژوب اور تربت میں آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں 28 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور چمن میں 34، سبی میں 45 اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں بادل برس گئے، گرد آلود طوفان سے سولر پلیٹیں اڑ گئیں، درخت اکھڑ گئے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں درجہ حرارت 33 اور گوادر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Met Office

Rain

rainy weather

Rain in Pakistan