Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی

پارلیمانی رہنماؤں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے چیف وہپس کے مشاورتی اجلاس میں بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے
شائع 07 جون 2024 08:49am

اسلام آباد: متوقع شیڈول کے مطابق وفاقی حکومت 25-2024 کا بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق 12 جون کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں پیش کرنے کا فیصلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے چیف وہپس کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے اور مدت اور بجٹ 25-2024 کے متوقع شیڈول سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس 13 سے 19 جون تک ملتوی کر دیا جائے گا، قومی اسمبلی کا اجلاس 20 جون کو دوبارہ شروع ہوگا۔ بجٹ پر 20 سے 24 جون کی تاریخ عام بحث کے لیے مختص ہے جب کہ 26 اور 27 جون کو مختلف وزرا کے بجٹ کے مطالبات پر کٹ موشن پیش کیے جائیں گے۔

متوقع شیڈول کے مطابق، 28 جون کی تاریخ بجٹ 25-2024 (فنانس بل 2024) پر بحث اور منظوری کے لیے مختص کی گئی ہے۔ متوقع شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا رواں اجلاس 29 جون تک جاری رہے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

Budget 2024 25

BUDGET PROPOSALS