Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہلی کو بابر اعظم کےہاتھوں ایک بار پھر شکست کا سامنا

پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
شائع 06 جون 2024 11:11pm

بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا بابراعظم نےبھارتی بلے بازویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا

امریکا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 4066 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 120 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا ہے۔ بابر اعظم نے 43 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے۔

ویرات کوہلی 118 میچز میں 4038 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ICC T20 World Cup