Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: امریکا نے پاکستان کو شکست دے دی

پاکستان 19 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 13 رنز بنا سکا
اپ ڈیٹ 07 جون 2024 09:07am

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، امریکا نے پاکستان کو سپراوور میں 6 رنز سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں نے 20 اوورز میں 159، 159 رنز بنائے۔

سپر اوور میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 رنز بنائے۔ پاکستان 19 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 13 رنز بنا سکا۔

ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب 40 اور اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی اوورز میں شاہین شاہ آفریدی نے اچھی کارکاردگی کا مظاہرہ کیا، شاہین آفریدی 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ .

امریکا کی جانب سے نوتوش کینجی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوراب نے 2 ، علی خان نے ایک وکٹ لی۔

امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

امریکی ٹیم میں ایرون جونز ، اسٹیون ٹیلر، آندریس غوث ، نوتوش کینجی، محمد علی خان ، جیسی خان ، کورے اینڈرسن،نتیش کمار، ہرمیت سنگھ اور سوراب نریش موجود تھے۔

ICC T20 World Cup