Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہد خاقان کی پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ سابق وزیراعظم نے بتا دیا

مجھےاحتساب کمیشن پر تحفظات تھے اس لیے میں کمیشن کا سربراہ نہیں بنا، شاہد خاقان
شائع 06 جون 2024 09:42pm
Exclusive interview of Shahid Khaqan Abbasi | Rubaroo | Aaj News

نیب کا مقصد تھا کہ سیاستدانوں کا احتساب کرنا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کس سیاستدان کے پاس سے 10ارب ڈالر برآمد کیے نیب نے 10ارب ڈالرکی ریکوری کی ہے، کہاں ہیں 10ارب ڈالر؟شاہد خاقان نے پروگرام روبرو میں اپنی پارٹی کا نام بتادیا۔

آج نیوز کے پروگرام “ روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 13سال سےنیب عدالت میں کیسز بگھت رہا ہوں آج بھی کیس چل رہاہے،شاہد خاقان عباسی ایک کیس تو 5سال بعد عدم ثبوت کی بنیاد پرختم کیا، جب ثبوت نہیں تھا تو کیس کیوں بنایا تھا، ان کو 5سال بعد عدم ثبوت کاپتہ چلا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو خاص طور پر سیاستدانوں کے لیے بناگیا تھا، نیب کوپالتوں سے کام سے دور کریں ورنہ ملک نہیں چلے گا، نواز شریف نے مجھے سے کہاکہ آپ احتساب کمیشن کے سربراہ بنیں، میں نے اس وقت بھی کہا تھاکہ احتساب اس طرح سےنہیں ہوسکتا، احتساب ان کا ہوتاجوٹیکس نہیں دیتے،جوٹیکس نہ دے وہ چورہے۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ نواز شریف کی سوچ تھی کہ سیاستدانوں کو بدنامی سے بچایا جائے، نواز شریف نےکہاکہ ایک ادارہ بنا دیتےہیں جو ان کا احتساب کرے ، میں نے کہا تھا کہ اگر احتساب ہوگا تو پھرسب کا ہوگا، ایسا نہیں ہوگا دوآدمی کسی کےپکڑے گئے توہماراایک بھی نہ پکڑاجائے ہم اپنے نظام انصاف کی ضرویات کو کسی صورت پورا نہیں کرسکتے، کرپشن میں لین دین والےخوش ہوتےہیں،پکڑنا دونوں کوہی پڑےگا مجھے تحفظات تھے اس لیے میں احتساب کمیشن کا سربراہ نہیں بنا۔ اور بعد نواز شریف مان گئے تھی کہ میری بات درست تھی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے نیب سے کوئی شکایات نہیں ہے، مجھ پر جو کیسزز ہیں وہ عوام کو کیمروں کے زریعے دیکھائیں جائیں ، جیل میں اگر کوئی اپنے پیسے سےکھانا کھاتا ہے تو ضرور کھائے، ایسی شخصیات سےجیل میں سختی نہ کریں۔

شاہد خاقان نے پروگرام روبرو میں اپنی پارٹی کا نام بتادیا، ہماری جماعت کا نام عوام پاکستان ہوگا، امید ہےجون میں ہی پارٹی کا باقائدہ اعلان ہوجائےگا۔

AAJ NEWS

Shahid Khaqan Abbasi

AAJ TV SPECIAL