Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی ایم این اے کا تجاوازات ہٹانے پر میونسپل افسر سمیت 10 ملازمین پر مقدمہ، 7 گرفتار

میونسپل ملازمین نے احتجاجا شہر کی اسٹریٹ لائٹس بند کردیں اور گٹروں پر لگے ڈھکنے بھی ہٹا دیئے
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 10:35pm

بلال بھٹو کی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو تنبیہہ کام نہ آئی۔ خیرپور میں نفیسہ شاہ نے مہرین بھٹو کے گھر کے سامنے سے تجاویزات ہٹوادیں۔

میونسپل کے عملے نے ایم این اے کے گھر سے تجاویزات ہٹائیں تو ایم این اے مہرین بھٹونے پارٹی کی اہم خاتون رہنما سے شکایت کردی۔

2 روز قبل میونسپل عملے نے ڈاکٹر مہرین بھٹو کے گھر کے باہر سے تجاوزات ہٹائی تھیں، تجاوزات ہٹانے کے دوران مہرین بھٹو کی والدہ نے عملے کو دھکے اور گالیاں دیں۔

میونسپل انکروچمنٹ آفیسر سمیت عملے کے 10 ملازمین کیخلاف مقدمہ پولیس نے تجاویزات ہٹانے والے 7 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ میونسپل ملازمین نے احتجاجا شہر کی اسٹریٹ لائٹس بند کردیں اور گٹروں پر لگے ڈھکنے بھی ہٹا دیئے جس کے بعد شہر میں جگہ جگہ گٹر ابلنے لگے۔

Encroachment

police